شہر قائد میں پا??ی کا بحران تیرہویں روز میں داخل ہوگیا، جس سے مختلف علاقوں کے مکین پا??ی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
یونی ورسٹی روڈ پر ریڈلائن کے ترقیاتی کام سے متاثر ہونے والی پا??ی کی لائن کی مرمت کا کام ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے جو بدھ کی رات تک جاری رہے گا۔ شہری مہنگے داموں پا??ی کے ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں ۔ کئی روز سے شہر کا 60سے 70 فیصد علاقہ پا??ی کی فراہمی سے متاثر ہے۔
واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن نے پیر سے پا??ی کی فراہمی بند کرنا تھی تاہم اطلاعات کے مطابق اتوار ہی سے شہرکے مختلف علاقوں میں پا??ی کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔
کراچی میں زیر تعمیر ریڈ لا??ن منصوبہ شہریوں کے لیے کسی عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ تعمیراتی کاموں کے دوران آئے دن یوٹیلیٹی لائنیں متاثر ہونا معمول بن گئی ہیں۔ کراچی یونی ورسٹی کے قریب ریڈلائن کی تعمیرات کے دروان 84 انچ ڈایا کی لا??ن متاثر ہوئی تھی جس ??ا مرمتی کام کیا گیا تھا لیکن اس میں رساو آگیا، تاہم ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں کا پا??ی بند کر کے واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے۔
ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح الدین کا کہنا ہے کہ بد ھ کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا اور جمعرا ت سے شہر کو پا??ی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقے 13 دن سے پا??ی کی فراہمی سے محروم ہیں، ان میں گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ اس بحران نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اب تک کروڑوں روپے کا پا??ی خرید کر اپنی ضروریات پوری کی ہیں اور آئندہ مزید 6 سے 6 دن یہی صورتحال جاری رہنے کا خ??شہ ہے۔
کراچی میں پا??ی کے بحران سے زیادہ متاثر ہو نے والے علاقوں میں کورنگی ،لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا ، پی آئی بی کالونی ، کلفٹن، ڈیفنس، بہادرآباد، طارق روڈ سمیت دیگر شامل ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام نے جمعرات سے شہر میں پا??ی کی فراہمی کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایکسپریس کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ پا??ی کی فراہمی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تک ممکن ہو سکے گی اور وہ بھی اس صورت میں کہ لائن کی مرمت کا کام بہتر انداز سے کرلیا جائے۔
ذرائع ??ا مزید کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن حکام کی جانب سے جن ٹھیکے داروں کو مرمتی کام دیا گیا، انہوں نے احسن انداز سے کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے پا??ی کی لا??ن میں رساؤ آیا اور شہری پا??ی جیسی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں۔ کراچی میں پا??ی کی شدید قلت کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔