ایم اے جناح روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عم??رت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار لگنے والی آگ پر قا??و پالیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آگ پر قا??و پالیا گیا اورکولنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی اسنارکل سمیت 4 گاڑیوں نے آگ پر قا??و پالیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، عم??رت میں کسی کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ فوری طور پر عم??رت میں آتشزدگی کا واقعہ ہونے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کل??ٹن بلاک 5 کی عم??رت میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے 3 دسمبر کو بھی رمپا پلازہ میں آگ لگی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 دسمبر کو آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے کر آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی اور کمشنر کراچی رمپا پلازہ میں آگ لگنے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے جائے حادثہ پر پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہ?? تھا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگاکر فی الفور میڈیا سے شیئر کیا جائے۔